ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام جنوبی ممبئی میں واقع آر سی ڈی ایڈ
کالج امام باڑہ اور ڈی ایڈکالج ماہم کی طالبات نے آج مہاراشٹرودھان سبھا کے
پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔تاکہ 25سال سے خالی
اسامیوں کو پُرکیا جائے ۔اس موقع پر ساہس فاونڈیشن کے صدر سیّد فرقان نے کہاکہ آر سی ڈی
ایڈ کالج امام باڑہ اورڈی ایڈ ماہم یہ دونوں ادارے میونسپل کارپوریشن کے
زیر اہتمام اردو میڈیم سے ڈی ایڈ کورس چلاتے ہیں۔